18 نومبر 2015 - 18:57
اسکردو میں کمپیوٹر سنٹر کا افتتاح + تصاویر

قراقرم یونیورسٹی اسکردو کیمپس کے ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر ارشاد نے فیتہ کاٹ کر کمپیوٹر سنٹر کا افتتاح کیا، اس تقریب میں علماء، طلباء اور آئی ٹی کے ماہرین اور دانشوروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق جامعۃالنجف اسکردو میں نوجوانوں کی فنی تربیت کے لیے کمپیوٹر ٹریننگ سنٹر کی افتتاحی تقریب عمل میں آئی۔ قراقرم یونیورسٹی اسکردو کیمپس کے ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر ارشاد نے فیتہ کاٹ کر کمپیوٹر سنٹر کا افتتاح کیا۔ اس تقریب میں علماء، طلباء اور آئی ٹی کے ماہرین اور دانشوروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ مہمان خصوصی ڈاکٹر ارشاد حسین نے اس امید کا اظہار کیا کہ یہ مرکز مستقبل میں ہنرمند نوجوانوں کی تربیت میں موثر کردار ادا کرسکے گا۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کو ہنر مند بنانا افراد، اقوام اور ملکوں کی ترقی کے لیے بنیادی اہمیت رکھتا ہے۔ معرفی فاؤنڈیشن کے منیجنگ ڈائیریکٹر فضل علی نے اس کمپیوٹر ٹریننگ سنٹر کے قیام کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس سنٹر کی فعال کارکردگی کے نتیجے میں آئی ٹی کے میدان میں زبردست پیشرفت ہوگی۔ جامعۃالنجف کے پرنسپل حجۃالاسلام شیخ محمد علی توحیدی نے مہمانوں اور ماہرین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ عنقریب اس سنٹر میں جوانوں کی فنی تربیت کا کام شروع ہوگا اور مستقبل میں اس سنٹر کو آئی ٹی کالج میں تبدیل کیا جائے گا۔

اسکردو، جامعتہ النجف میں کمپیوٹر ٹریننگ سنٹر کی افتتاحی تقریب کی تصویری جھلکیاں

.......

/169